جمعرات، 7-دسمبر،2023
جمعرات، 7-دسمبر،2023

آئی سی سی رینکنگ، ویرات کوہلی بہترین بلے باز

آئی سی سی کی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد بھی بھارت کے پہلی پوزیشن برقرار رہے, بیٹنگ رینکنگ میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

تفصلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارت اور انگلیند کے میچ کے بعد تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔

انگلینڈ سے ٹیسٹ میچ ہارنے کے باوجود بھارت رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار  رکھنے میں کامیاب رہا ہے ۔

برمنگھم ٹیسٹ میں سنچری اور نصف سنچری بنانے کے بعد بھارتی کپتان ویرات کوہلی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئے، جبکہ آسٹریلیا کی اسٹیون اسمتھ دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

انگلش کپتان جو روٹ کی تیسری پوزیشن برقرار ہے, بالنگ میں انگلینڈ کے جیمزاینڈرسن پہلے نمبر پر جنوبی افریقا کے بالر ربادا  دوسرے اور بھارت کے رویندر جڈیجا تیسرے نمبر پرہیں۔

یاد رہے کہ آئی سی سی کے ٹاپ 10 رینکینگ میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز شامل نہیں ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top