مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
آج کے دور میں لوگوں نے ایک چہرے پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہوتے ہیں

نامور اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میرے نزدک سیرت اور ذہانت کسی بھی شخص کو جاننے کا اصل پیمانہ ہے جبکہ خوبصورتی اضافی خوبی ہے
میرا شمار ان خوش نصیب لوگوں میں ہوتا ہے جو کسی بھی شعبے میں محنت کر کے انتہائی کم مدت میں اپنا نام اور مقام پیدا کرتے ہیں۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں لوگوں نے ایک چہرے پر کئی نقاب اوڑھ رکھے ہوتے ہیں اور ایسے میں چہرہ شناسی کوئی آسان کام نہیں ۔ میں دل کی صاف ہو ں اور میرے نزدیک سیرت اور ذہانت کسی بھی شخص کو جاننے کا اصل پیمانہ ہے اور میں خوبصورتی کو اضافی خوبی سمجھتی ہوں ۔ عائشہ عمر نے بتایا کہ کئی پراجیکٹس میں کام کر رہی ہوں اور میں اب تک کئے گئے اپنے کام سے مطمئن ہوں ۔ آئندہ بھی بھرپور محنت جاری رکھوں گی اور میری کوشش ہے کہ مجھے جو مقام ملا ہے اسے اپنا کام کی بدولت بر قرار رکھوں ۔