مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
احتساب عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ ن اور قوم مسترد کرتی ہے

لاہور: مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ زیادتی اور ناانصافی پرمبنی ہے.
تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ کا فیصلہ سنائے جانے کے فوری بعد انھوں نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ سیاسی ہے، کئی خامیاں موجود ہیں۔
واضح رہے کہ آج احتساب عدالت نے میاں نوازشریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال، کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، جب کہ مجموعی طور پر دس ملین ڈالر کا جرمانہ عاید کیا گیا.
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ احتساب عدالت کا فیصلہ مسلم لیگ ن اور قوم مسترد کرتی ہے، یہ فیصلہ تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا.
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خدمت کرنے والے قوم کے سپوت کو جو سزا سنائی گئی، وہ اس کے حق دار نہیں تھے، نواز شریف نے ملک کی خدمت کی، جنھیں فراموش ہیں کیا جانا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان کے خلاف فیصلہ ناانصافی ہے، احتساب عدالت میں برسوں سے مقدمات پڑے ہیں.