بدھ، 29-نومبر،2023
بدھ، 29-نومبر،2023

اداکارہ ثوبیہ خان نے معروف کرکٹر کے بیٹے سے نکاح کر لیا

 اداکارہ ثوبیہ خان نے معروف کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر سے نکاح کر لیا اور اس تقریب کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئیں۔

چند دنوں سے ثوبیہ خان کی خفیہ شادی کی افواہیں کافی گردش میں تھیں مگر کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ شادی کی خبروں میں کس حد تک صداقت ہے۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق ثوبیہ خان نے خود اس بات کی تصدیق کر دی کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں اور نئے سال کے آغاز میں باقاعدہ پیا گھر سدھار جائیں گی۔

 اداکارہ اور معرو ف کرکٹر عبد القادر کے بیٹے عثمان قادر کی نکاح کی تصاویر بھی سامنے آگئیں
اداکارہ اور معرو ف کرکٹر عبد القادر کے بیٹے عثمان قادر کی نکاح کی تصاویر بھی سامنے آگئیں

عثمان قادر بھی اپنے والد عبدالقادر کی طرح کرکٹر ہی ہیں۔عثمان قادر مختلف کلبز کی جانب سے کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ افریقہ اور آسٹریلیا کے کرکٹ کلب میں باقاعدہ لوگوں کو کرکٹ کھیلنے کی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔ ثوبیہ خان فلم ،ٹی وی، سٹیج اور فیشن کی دنیا میں خاصا نام کما چکی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top