مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
اداکارہ دیویا دتا کے ساتھ ٹوئٹر پر کچھ ایسا ہوا جس کی امید کسی اداکار کو نہیں ہوتی

بولی وڈ اداکاروں کو صرف اچھی فلموں میں کام کرنے اور ان کی باکس آفس پر شاندار بزنس کرنے کی ہی فکر نہیں رہتی بلکہ سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ فالوورز ہونے کی جنگ بھی ان کے درمیان جاری رہتی ہے۔
تاہم اداکارہ دیویا دتا کے ساتھ ٹوئٹر پر کچھ ایسا ہوا جس کی امید کسی اداکار کو نہیں ہوتی۔
اداکارہ کے ایک گھنٹے کے دوران ہزاروں کی تعداد میں فالوورز اچانک سے کم ہوگئے۔
اداکارہ کو اس وقت ٹوئٹر پر 4 لاکھ 93 ہزار مداح فالو کررہے ہیں، تاہم انہوں نے ٹوئٹر پر الزام عائد کرتے ہوئے سوال کیا کہ ان کے صرف ایک گھنٹے کے دوران بہت زیادہ فالوورز کم ہوگئے۔
اداکارہ نے ٹوئٹر سے سوال بھی کیا کہ ایسا کیوں ہوا؟
یاد رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب کسی اداکار کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد کم ہوگئی ہو۔
رواں سال اداکار امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر الزام عائد کیا تھا کہ اس سماجی رابطے کی ویب سائٹ نے ان کے فالوورز خود کم کیے۔
اب دیکھتے ہیں کہ ٹوئٹر اس کی کیا وضاحت دیتا ہے۔
اگر کام کے حوالے سے بات کی جائے تو دیویا دتا اس وقت فلم فنے خان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اس فلم میں انیل کپور، ایشوریا رائے بچن اور راج کمار راؤ کام کرتے نظر آئیں گے۔