مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
انٹرا پارٹی الیکشن: ترجمان پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کردی
28-نومبر،2023
ارجن کپور امریکی اداکارہ کو دل دے بیٹھے

بھارتی اداکار ارجن کپور مشہور امریکی اداکارہ کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور اس بات اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا
بھارتی اداکار ارجن کپور کا شمار بالی وڈ کے ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں فلم انڈسٹری میں مقبولیت حاصل کی، ارجن کپور اب متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھاچکے ہیں۔ عشق زادے، کی اینڈ کا، غنڈے، 2 اسٹیٹس اور مبارکاں شامل ہیں۔
ارجن کپور گزشتہ دنوں ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے ساتھ دوستی نے بھی میڈیا میں خوب جگہ بنائی جب کہ ارباز خان اور اہلیہ ملائکہ اروڑہ کے درمیان علیحدگی کی ایک وجہ ارجن کپور کو قرار دیا گیا۔بالآخر ارجن کپور کو جس سے محبت ہے، ارجن کپور نے اس نام سے پردہ اٹھادیا ہے،
ارجن کپور نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر امریکی اداکارہ چارلیز تھیرون کی تصویر شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں چارلیز تھیرون سے محبت ہے۔ اب یہ محبت واقعہ سچی ہے یا صرف انسٹاگرام تک محدود ہے اس بارے میں تو ارجن کپور خود ہی بتاسکتے ہیں۔
