بدھ، 29-نومبر،2023
بدھ، 29-نومبر،2023

اسرائیلی درندہ صفت فوج کی فائرنگ سے 15 سالہ نوجوان شہید

غزہ : اسرائیلی سرحد کے قریب احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر صیہونی افواج کی بے دریغ فائرنگ کے نتیجے میں 15 سالہ فلسطینی بچہ شہید، جبکہ درجنوں شہری زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز فلسطین کے مقبوضہ علاقے غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب غاصب ریاست اسرائیل کی افواج کے ظلم و بربریت کے خلاف احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے اندھا دھند فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان شہید ہوگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مشرقی غزہ میں اسرائیلی سرحد کے قریب اپنے حقوق اور صیہونیوں کے مظالم کے خلاف مظاہرہ کرنے والے نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی فوجیوں نے بے دریغ آنسو گیس کے شیل اور گولیاں برسائی ہیں۔

غزہ پٹی میں صیہونی فورسز نے ظلم کی انتہا کردی
غزہ پٹی میں صیہونی فورسز نے ظلم کی انتہا کردی

فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف کا کہنا تھا کہ صیہونی افواج کی فائرنگ کے نتیجے میں گولیاں 15 سالہ فلسطینی بچے عثمان الرامی کے سینے میں لگی جو اس کی شہادت کا باعث بنی۔ جبکہ فائرنگ اور شیلنگ سے درجنوں فلسطینی شہری زخمی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top