مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
انٹرا پارٹی الیکشن: ترجمان پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کردی
28-نومبر،2023
انتخابی نشان جیپ الیکشن نتائج میں زیادہ کامیابی نہیں حاصل کرپائے گا

لاہور(خصوصی رپورٹ) اب کی بار کسی جماعت کی واضح اکثریت کا امکان نہیں
چوہدری نثار علی خان نے جیپ کا انتخابی نشان حاصل کیاتو اس کے پیچھے امیدواروں کی قطاریں لگ گئیں، 60کے قریب افراد نے جیپ کا نشان حاصل کرلیا لیکن اب ماہرعلم نجوم نے پیشن گوئی کی ہے کہ انتخابی نشان جیپ الیکشن نتائج میں زیادہ کامیابی نہیں حاصل کرپائے گا اور نہ ہی جیپ کے انتخابی نشان پر لڑنے والے چوہدری نثار علی خان کا وزیراعظم بننے کا کوئی امکان ہے ۔
سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان بھی ایک ہی حلقے سے جیت پائیں گے اور دوسرے حلقے سے ان کے حریف امیدوار کو کامیابی ملے گی ، اسی طرح کئی دیگر کمزور سیاستدانوں کے پاس بھی جیپ کا انتخابی نشان ہے ۔
اب کی بار کسی جماعت کی واضح اکثریت کا امکان نہیں ، مخلوط حکومت بنے گی جو بمشکل ڈیڑھ سے دو سال چل پائے گی ، اس کے بعد دوبارہ انتخابات ہوں گے