بدھ، 29-نومبر،2023
بدھ، 29-نومبر،2023

انقلاب کشمیریوں کے دروازے پر دستک دے رہا ہے

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ ظلم کو مٹانےکے لئے اس کے سامنےچٹان کی طرح کھڑاہونا چاہیے، 13جولائی 1931 کی قربانیوں سے کشمیریوں نے یہی سیکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہدائے کشمیرکے دن کے موقع پرحریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے ویڈیوپیغام میں کہا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہا ہے، ظلم کومٹانے کے لئے اس کے سامنے چٹان کی طرح کھڑا ہونا چاہئیے، انقلاب کشمیریوں کے دروازے پر دستک دے رہا ہے۔

مشعال ملک کا کہنا تھا کہ 13جولائی1931کی قربانیوں سے کشمیریوں نے یہی سیکھا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ کی رپورٹ آ چکی ہے۔

یاد رہے کہ کشمیرکی آزادی کی خاطرجانوں کا نذرانہ دینے والوں کی یاد میں آج یوم شہدا کشمیرمنایا جا رہا ہے، تیرہ جولائی انیس سواکتیس کو کشمیر کی ڈوگرہ حکومت نے سری نگر میں فائرنگ کرکے بائیس مظلوم کشمیری مسلمانوں کو شہید کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top