مقبول خبریں
انڈونیشیا کے شہرسورابایا میں خودکش حملہ آوروں نے تین گرجا گھروں کو نشانہ بنایا

انڈونیشین پولیس حکام کا کہنا ہے گرجا گھروں پردھماکے منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے اور تینوں دھماکوں میں 10 منٹ کا وقفہ تھا۔
پولیس کے مطابق خودکش حملہ آوروں نے صبح ساڑھے ساتھ بجے سینتا ماریا رومن کیتھولک چرچ اور اس کے بعد جی پی پی ایس پینٹی کونٹل چرچ پرحملہ ہوا۔
ایسٹ جاوا پولیس کے ترجمان فرانس برنگ منگیرا کا کہنا ہے کہ تینوں حملوں میں مجموعی طور پر35 افراد زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
گزشتہ سال 28 اگست کو انڈونیشیا میں مبینہ خودکش خاتون حملہ آور کو ساڑھے7سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ خاتون داعش سے متاثر اور صدارتی محل کو نشانہ بناناچاہتی تھی