منگل، 5-دسمبر،2023
منگل، 5-دسمبر،2023

آسٹریلیا کے سیاحتی مقام سے 7 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد

سڈنی: آسٹریلیا کے سیاحتی مقام سے خاتون اور بچوں سمیت 7 افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ مغربی آسٹریلیا کے علاقے اوسنگٹمن میں ساحل پر پیش آیا، مرنے والوں میں خاتون اور اس کے 4 بچے اور دو مرد شامل ہیں جن کے جسموں پر گولیوں کے کئی نشانات ہیں۔
آسٹریلوی تاریخ میں 1996ء کے بعد یہ شوٹنگ کا پہلا بدترین واقعہ ہے جس میں ایک ہی دن 7 لوگوں کو گولیاں مار کرقتل کیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر پولیس نے واقعے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا اور تفتیش کا آغاز کردیا۔
خیال رہے کہ آسٹریلیا میں ہتھیاروں سے متعلق پالیسی انتہائی سخت ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں گولیوں سے ہونے والی اموات انتہائی کم ہیں۔ تازہ واقعے پر پولیس نے شہریوں سے خوف زدہ نہ ہونے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس قسم کے واقعے سے اسلحہ کی پالیسی پر کسی کو تشویش کا اظہار نہیں ہوگا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top