ہفتہ، 2-دسمبر،2023
ہفتہ، 2-دسمبر،2023

اگر ایران کے مفادات متاثر نہیں ہوتے تو تہران حکومت عالمی جوہری ڈیل پر کاربند رہے گی

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ اگر ایران کے مفادات متاثر نہیں ہوتے تو تہران حکومت عالمی جوہری ڈیل پر کاربند رہے گی

انہوں نے تہران میں سری لنکا کے وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا کہ امریکا کی طرف سے اس ڈیل سے دستبرداری اخلاقیات کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔ روحانی کے بقول2015میں طے پانے والی اس ڈیل کے دیگر فریقین اس تاریخی معاہدے کا احترام کرتے ہیں تو ایران بھی اس ڈیل پر عمل پیرا رہے گا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے یورپی ممالک کو ٹھوس ضمانت فراہم کرنا ہو گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top