مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
انٹرا پارٹی الیکشن: ترجمان پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کردی
28-نومبر،2023
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ 21 ستمبر ہوگا

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کا ٹکراؤ 21 ستمبر کو متوقع ہے ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے تمام میچز دبئی اور ابوظبی میں ہوں گے
‘مجوزہ شیڈول کے مطابق 18 ستمبر کو پہلا میچ پاکستان اور کوالیفائر کے درمیان ہوگا، اسی روز بنگلہ دیش کی ٹیم کا سری لنکا سے سامنا ہونا ہے ، بھارت اپنا پہلا میچ اگلے روز کوالیفائرز کے ساتھ کھیلے گا۔21 ستمبر کو پاک بھارت مقابلے کے ساتھ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان بھی مقابلہ طے ہے ۔
اس سے قبل اگست میں ملائیشیا میں ایشیا کپ کوالیفائرز ایونٹ ہوگا جس کی فاتح ٹیم ایشیا کپ میں پہلے پاکستان اور بعد میں بھارت کا مقابلہ کرے گی۔ ایشیا کپ کا گذشتہ ایڈیشن ٹوئنٹی 20 طرز میں ہوا تھا تاہم آئندہ برس ورلڈ کپ کی وجہ سے اس بار یہ ایونٹ ون ڈے فارمیٹ میں منعقد ہوگا۔