مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا
کراچی: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے بلاول بھٹو کی ریلی پر پتھراؤ کے الزام میں گرفتار ملزم کو عدم ثبوت کی بنا پر رہا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یکم جولائی کو لیاری آمد کے موقع پر بلاول بھٹو کی ریلی پر نامعلوم افراد نے پتھراؤ کیا تھا جس کے بعد سرکاری مدعیت میں 27 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
لیاری کے علاقے کلری سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا جس سے تفتیش بھی کی گئی تاہم اس دوران پولیس کو کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے، آج مذکورہ ملزم کا چالان تفتیشی افسران نے عدالت میں پیش کیا جس کی بنیاد پر اے ٹی سی نے اُسے رہا کردیا۔