مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
انٹرا پارٹی الیکشن: ترجمان پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کردی
28-نومبر،2023
بلوچستان میں بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے مستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرمستونگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ
بلوچستان میں بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، میری دعائیں متاثرہ خاندانوں اورشہیدوں کےلئےہیں، اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔
گزشتہ روز مستونگ کےعلاقے درینگڑھ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں خود کش دھماکا ہوا تھا، ہر جانب زخمی اورلاشیں بکھر گئیں، خودکش دھماکے میں سابق وزیراعلی بلوچستان کے بھائی سراج رئیسانی سمیت 128 افراد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ 146 افراد زخمی ہوئے ، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہیں۔
سراج رئیسانی پی بی پینتیس سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار تھے۔