بدھ، 29-نومبر،2023
بدھ، 29-نومبر،2023

رانا ثناءاللہ کے بیان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے : مفتی زبیر

لاہور : سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے استقبال کو حج بیت اللہ سے بڑا کام قرار دیا تو علماءکرام اور عوام میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے اور ہر مکتبہ فکر کے افراد ان کے بیان کی شدید مذمت کر رہے ہیں۔

معروف عالم دین مفتی زبیر نے رانا ثناءاللہ کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کو حج بیت اللہ سے بڑا کام قرار دینا شرعی طور پر بھی غلط ہے اور ان کے بیان سے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ اپنے قائد کا استقبال کرنا اور محبت کا اظہار کرنا ہر کسی کا حق ہے مگر ایسا بیان دینا انتہائی غلط ہے اور صرف جاہلیت ہے جس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top