مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
انٹرا پارٹی الیکشن: ترجمان پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کردی
28-نومبر،2023
رونالڈو نے ٹیکس فراڈ کیس میں جیل سزا اور 12.1 ملین پائونڈ ادائیگی پر رضامندی ظاہر کردی

لندن: پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے ٹیکس فراڈ کیس میں اسپینش حکام سے ڈیل کے نتیجے میں 2 برس کی معطل جیل سزا اور 12.1 ملین پائونڈ ادائیگی پر رضامندی ظاہر کردی۔
رپورٹس کے مطابق رئیل میڈرڈ کو چھوڑ کر یوونٹس میں جانے والے رونالڈو نے اسپینش حکام کو 12.1 ملین پائونڈ کے علاوہ 4.7 ملین پائونڈ قانونی اخراجات کی مد میں بھی دینے پر آمادگی ظاہر کی ہے، ان پر امیج رائٹس سے ہونے والی آمدنی پر 12.8 ملین پائونڈ ٹیکس چھپانے کا الزام تھا۔
واضح رہے کہ اسپین میں 2 برس سے کم سزا پر مجرم کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے نہیں بھیجا جاتااور وہ جرمانہ ادا کرکے اس سے گلوخلاصی حاصل کرسکتا ہے۔