مقبول خبریں
ریاست آسام کے 5 لاکھ لوگ اس وقت براہ راست سیلاب کی زد میں ہیں

ریاست آسام کے درمیان سے گزرنے والے دریائے برہم پترا میں ہر سال سیلاب آتا ہے جس سے آسام میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی موسلا دھار بارش سے کم از کم 56 گاؤں سیلاب کی نذر ہو چکے ہیں اور 40 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے۔
سیلاب میں 30 سے زائد افراد کی ہلاکت بھی ہوچکی ہے۔ متاثرین کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے تاہم مزید بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں کی ضرورت ہے۔
آسام میں موجود خطرے کا شکار جانوروں کی پناہ گاہ قاضی رنگا وائلڈ لائف سنکچری بھی موجود ہے جو سیلاب کی زد میں ہے۔

گزشتہ سال آنے والے سیلاب سے یہاں 300 سے زائد جنگلی جانور ہلاک ہوئے تھے۔
اس وقت ہونے والی شدید بارش سے دریائے برہم پترا میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہوگئی ہے اور ہر گھنٹے پانی کی سطح 2 سے 3 سینٹی میٹر بڑھ رہی ہے۔
یہ سیلاب کی پہلی لہر ہے اور بارشوں کا سلسلہ ابھی جاری ہے