منگل، 5-دسمبر،2023
منگل، 5-دسمبر،2023

سابق وزیر نیلوفر بختیار بھی پاکستان تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد: سابق وزیر نیلوفر بختیار نے عمران خان سے ملاقات میں ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

نیلوفر بختیار نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی، اس موقع پر شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں عمران خان نے کہا ہے کہ آج جلسے میں کراچی کو دوبارہ سے روشنیوں کا شہر اور کاروباری مرکز بنانے کیلیے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔ کراچی کی عوام کو جلسے میں بھرپور شرکت کی دعوت دیتا ہوں، انھوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کراچی میں ایک عظیم الشان جلسہ کر رہی ہے، میرا پیغام اہلیان کراچی اور اندرون سندھ عوام کے لیے ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top