مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
سزا یافتہ مجرم نواز شریف اور صاحبزادی مریم نواز کو گرفتار کر لیا

لاہور: ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو ابوظہبی سے لانے والا طیارہ لاہور میں لینڈ کر گیا۔ نیب ٹیم، پولیس اور رینجرز طیارے میں داخل ہوگئی.
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے آنے والی پرواز ای وائی 243 لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کر گئی، سزایافتہ مجرم نوازشریف اور مریم نوازاسی طیارے میں موجود ہیں۔
قبل ازیں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی لندن سے ابوظہبی پہنچے تھے، وہ گذشتہ شام لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے۔ مریم نواز نے ابوظہبی ایئرپورٹ ڈیوٹی فری شاپ پرمیک اپ سامان کی خریداری بھی کی۔
لندن میں روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ نیب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے، مسلم لیگ ن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ جیل نہیں جا رہا، مشرف دور میں مجھے اٹک قلعے میں قید کیا گیا تھا۔