جمعرات، 30-نومبر،2023
جمعرات، 30-نومبر،2023

سنی لیون کی بائیو گرافی پر مبنی ویب سیریز کا ٹریلر جاری

بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کی بائیو گرافی پر مبنی ویب سیریز کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنی لیون کی بائیو گرافی میں ان کے ماضی سے متعلق جدوجہد کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان کی پہلے کی زندگی کیسی تھی۔ انہوں نے سنی نام کا انتخاب کیوں کیا اور پھر وہ کینیڈا سے بھارت کیوں منتقل ہوئیں اور اس دوران انہیں کن مسائل سے گزرنا پڑا اور کیسے انہیں بالی ووڈ کی چکا چوند دنیا میں قدم رکھنے کا سنہری موقع ملا اور اس کے بعد وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئیں۔ادیتیا دت کی ہدایت کاری میں بننے والی ویب سیریز کی شروعات میں سنی لیون کے بچپن کے کردار میں ریزہ سوجانی دکھائی دیں گی جس کے بعد سنی لیون خود اپنا کردار نبھائیں گی۔ اس کے علاوہ ان کے ہمراہ راج ارجن، کرم ویر لامبا، جاست آنند، گروشا کپور، وانوش پردھان اور مارک بکنر ہوں گے

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top