منگل، 5-دسمبر،2023
منگل، 5-دسمبر،2023

سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں سوئیڈن نے سوئٹزرلینڈ کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے، میچ کا واحد گول سوئیڈن کے فورس برگ نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائئل کے ناک آؤٹ مرحلے میں سوئیڈن نے فورس برگ کے گول کی بدولت سوئٹزرلینڈ کو 1-0 سے شکست دے کر گھر بھیج دیا۔

میچ کا واحد گول سوئیڈن کے فورس برگ نے 66 ویں منٹ میں کیا، سوئٹزرلینڈ نے مخالف ٹیم کے گول پوسٹ پر متعدد بار حملے کیے لیکن گول کرنے میں ناکام رہے

پری کوارٹر فائنل کی فاتح سوئیڈن کا کوارٹر فائنل میں مقابلہ کولمبیا اور انگلینڈ کے میچ کے فاتح سے ہوگا۔

واضح رہے کہ پری کوارٹر فائنل کی لائن اپ آج مکمل ہوجائے گی اور کوارٹر فائنل مرحلے میں آٹھ ٹیمیں ٹکرائیں گی، خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے جانے والے میچز میں میکسیکو کو برازیل نے دو کے مقابلے میں صفر گول سے شکست دی تھی۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top