مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
انٹرا پارٹی الیکشن: ترجمان پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کردی
28-نومبر،2023
سونالی بیندرے اپنی بیماری کا بہادری سے مقابلہ کررہی ہیں

نیویارک: کینسر جیسے موذی مرض سے لڑرہی نامور بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بالوں سے مکمل طور پر محروم نظر آرہی ہیں۔
کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہونے والی بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونالی بیندرے نےفرینڈ شپ ڈے موقع پراپنی دوستوں کے ساتھ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ مکمل طور پر بالوں سے محروم نظر آرہی ہیں تاہم سونالی اپنے خوبصورت بالوں کو کھونے پر غمزدہ نہیں بلکہ انتہائی خوش لگ رہی ہیں اور اس تصویر کے ذریعے انہوں نے پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی بیماری کا بہادری سے مقابلہ کررہی ہیں اور ٹھیک ہونے کے لیے پُرعزم ہیں۔

پیغام میں سونالی نے لکھا’’یہ میں ہوں، اور اس پل میں بہت خوش ہوں، لوگ مجھے عجیب نظروں سے دیکھ رہے ہیں، لیکن میں اپنی زندگی کے ہر لمحے کو جینا چاہتی ہوں۔ ہاں یہ لمحات درد اورکمزوری کے ہیں لیکن میں وہ کررہی ہوں جو مجھے پسند ہے، میں ان تمام لوگوں کے ساتھ وقت گزاررہی ہوں جن سے میں محبت کرتی ہوں۔
میں اس وقت اپنی دوستوں کے ساتھ ہوں، مجھے بہت اچھا لگ رہاہے، میری دوستیں میری طاقت ہیں۔ میری دوستوں نے بے تحاشہ مصروفیت کے باوجود وقت نکالا اور مجھ سے ملنے آئیں ان کا بہت شکریہ انہوں نے مجھے احساس دلایا کہ ہماری دوستی کتنی گہری ہے۔
سونالی نے مزید لکھا میں خوش قسمت ہوں کہ میری زندگی میں آپ سب موجوہیں (وہ خواتین جو اس تصویر میں ہیں اور وہ بھی جو تصویر میں موجود نہیں ہیں)۔ اس کے ساتھ ہی سونالی نے لکھا آج کل میں تیار ہونے میں بہت کم وقت لگاتی ہوں کیونکہ میرے بال نہیں ہیں۔‘‘
اداکارہ سونالی بیندرے ان تمام لوگوں کےلیے مثال ہیں جو کینسر جیسےموذی مرض میں مبتلا ہیں اوراپنی بیماری کے باعث مایوسی کا شکار ہوچکے ہیں۔