بدھ، 29-نومبر،2023
بدھ، 29-نومبر،2023

سونالی بیندرے کا اپنے بیٹے کے نام جذباتی خط

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارہ سونالی بیندرے نے حال ہی میں سوشل میڈیا کے ذریعے خط میں اپنی حالت بیان کی ہے۔

انہوں نے ایک بار پھر اپنے انسٹا گرام اکاونٹ سے اپنے بیٹے رنویر کے نام ایک جذباتی خط شیئر کیا۔اپنے بیٹے رنویر کے ساتھ ایک تصوری پوسٹ کرتے ہوئے سونالی نے لکھ۔ ” 12 سال، 11 مہینے اور 8 دن پہلے جس لمحہ اس کی پیدائش ہوئی تب ہی میرے پیارے بیٹے رنویر نے میرا دل اپنے نام کر لیا تھا۔
اس کے بعد میری اور گولڈی کی زندگی میں رنویر کی خوشی اور دیکھ بھال ہی اہم رہی لیکن جب کینسر نے میری زندگی میں قدم رکھا تو اس وقت ہماری سب سے بڑی مشکل یہ تھی کہ ہم رنویر کو اس بارے میں کیسے بتائیں گے۔جتنی ہم اس کی فکر کرتے ہیں اتنا ہی یہ بھی چاہتے تھے کہ اسے ساری حقیقت بتائی جائے۔

ہم نے ہمیشہ اسے ہر بات بتائی اور اس نے بہت ہی سنجیدگی کے ساتھ ہر بات کو سنا اور سمجھاہے۔اس کی اسی بات نے مجھ میں نئی طاقت بھر دی اور اب وہ کئی مرتبہ والدین کی طرح برتاو کرتا ہے، وہ بتاتا ہے کہ کیا کرنا صحیح ہے اور کیا غلط ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top