مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
صدارتی انتخاب کی سمری تیار ، صدر ممنون حسین کی مدت 9 ستمبر2018 کوختم

اسلام آباد: صدارتی انتخاب کی سمری تیارکرلی ہے جس کے تحت اگست کے آخری یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں انتخاب کرایا جاسکتا ہے
موجودہ صدرمملکت ممنون حسین کی مدت 9 ستمبر2018 کوختم ہورہی ہے۔ آئین کے تحت الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کی سمری تیارکرکے چیف الیکشن کمشنرکو بھجوا دی ہے۔
صدارتی انتخاب اگست کے آخری یا ستمبرکے پہلے ہفتے میں انتخابات کرایا جاسکتا ہے تاہم اس سلسلے میں حتمی شیڈول کا اعلان قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے حلف اٹھانے کے بعد جاری کیاجائے گا۔
آئین کے تحت صدرمملکت کی آئینی مدت پوری ہونے سے 30 دن قبل انتخابات کرانے ہوتے ہیں اورصدرمملکت ممنون حسین کی آئینی مدت 9 ستمبر 2018 کو پوری ہوگی۔