مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
عابد باکسر کی ضمانتیں منظور

لاہور کی سیشن عدالت نے اینکاؤنٹر اسپیشلسٹ عابد باکسر کی 10 مقدمات میں ضمانت منظور کر لی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سابق پولیس انسپکٹر پر قتل سمیت متعدد مقدمات درج ہیں ۔عدالت نے عابد باکسر نے قتل اقدام قتل سمیت دس مقدمات میں 4 اگست تک عبوری ضمانتیں منظور کیں۔
عدالت نے قتل کے 3 اور ڈکیتی کے 2 مقدمات میں ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں پر منظور کی۔
لاہور ہائیکورٹ نے متعدد مقدمات میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو 27 جولائی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا تھا۔
عابد باکسر کے سسر نے سابق انسپکٹر کے تحفظ کیلئے درخواست دائر کر رکھی ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عابد باکسر کی زندگی کو خطرہ ہے لہذا تحفظ فراہم کیا جائے۔
یاد رہے کہ عابد باکسر سے متعلق وفاقی حکومت نے ہائیکورٹ میں بیان جمع کرادیا عابد باکسر کو دبئی سے پاکستان 19 فروری کو منتقل کیا گیا۔