مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
فخرزمان کی ایک مرتبہ پھر انتہائی عمدہ بلے بازی , زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست

پاکستان نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ فخرزمان نے ایک مرتبہ پھر انتہائی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 129 گیندوں پر 117 رنز بنائے جن میں 14 چوکے بھی شامل ہیں
تفصیلات کے مطابق بلوائیو میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو زمبابوین بلے باز پاکستانی باﺅلرز کیخلاف کھل کر کھیلنے میں ناکام ہو گئے اور پوری ٹیم 194 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔
زمبابوے کی جانب سے مساکادزا نے سب سے زیادہ 59 رنز بنائے جبکہ دیگر بلے بازوں میں چھاری نے ایک، چھیبابا نے 7، مساکاندا نے 24، پیٹر مور نے 50، مورے نے 16، تریپانو نے 13، روچ نے صفر، مساکادزا نے 12، چتارا نے 1 اور موزارابانی نے ایک سکور بنایا۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان شنواری سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 10 اوورز میں 36 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ حسن علی نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور شعیب ملک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔
پاکستان نے مقررہ ہدف 36 ویں اوور میں 1 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا اور پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کی جانب سے فخر زمان نے ایک مرتبہ پھر انتہائی عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 129 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے 117 رنز بنائے اور امام الحق 44 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔