مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
انٹرا پارٹی الیکشن: ترجمان پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کردی
28-نومبر،2023
فخر زمان سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں

ہرارے : پاکستان کے اوپننگ بلے باز فخر زمان رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی میچ میں فخر زمان نے 42 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 73 رنز بنائے ہیں۔ اننگز کے دوران جب فخر زمان نے 68 واں رن بنایا تو انہوں نے بھارتی بلے باز شیکھر دھون کا ریکارڈ توڑ دیا۔ شیکھر دھون نے رواں سال اب تک 10 اننگز میں 419 رنز بنائے ہیں جبکہ فخر زمان نے ان سے یہ ریکارڈ چھین لیا ہے ۔ فخر زمان ٹی ٹوینٹی کی 12اننگز میں سب سے زیادہ رنزبنانےوالے بیٹسمین بن گئے ہیں