بدھ، 4-اکتوبر،2023

فریال تالپور ایف آئی اے کے روبرو پیش نہیں ہوں گی

فریال تالپور کا میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے انکار

آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے تحقیقات کے لیے قائم ایف آئی اے کمیٹی کے سربراہ کو ہٹا کر نئی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فریال تالپور ایف آئی اے سے مکمل تعاون کرنا چاہتی ہیں تاہم وہ ایف آئی اے کے روبروپیش نہیں ہوں گی۔
فریال تالپور کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ایف آئی اے کو نئی جے آئی ٹی تشکیل دینے کی بھی درخواست کی ہے۔
اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ فریال تالپور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کے لیے اس وقت لاڑکانہ میں موجود ہیں۔
اس سے قبل 10 جولائی کو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی تفتیش کے سلسلے میں ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا تاہم ان کی قانونی ٹیم پیش ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top