مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
فلم ‘لوڈ ویڈنگ”بڑی عید کی بڑی فلم’ ہے جس کا ٹریلر جلد ‘ بہت جلد’ ریلیز کیا جائے گا
اداکار فہد مصطفیٰ اور اداکارہ مہوش حیات کی نئی فلم ‘لوڈ ویڈنگ’ کا دوسرا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے۔
اور فلم سازوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ٹیزر اتنا تخلیقی ہے کہ اس کو دیکھ کر آپ اپنی مسکراہٹ روک نہیں سکیں گے اور اس میں دیئے گئے ڈائیلاگ ضرور پسند کریں گے۔
نامعلوم افراد، نامعلوم افراد 2 اور ایکٹر ان لاءجیسی سپرہٹ فلمیں بنانے والے ادارے فلم والا پکچرز کی اس نئی کاوش میں ایک بار پھر انہوں نے ایکٹر ان لاءکی جوڑی کو اکھٹا کیا ہے۔
اس فلم کی ہدایات نبیل قریشی دے رہے ہیں جبکہ پروڈیوسرز فضاءعلی مرزا اور مہدی علی ہیں۔
اس نئے ٹیزر کے مطابق یہ ‘بڑی عید کی بڑی فلم’ ہے جس کا ٹریلر جلد ‘ بہت جلد’ ریلیز کیا جائے گا۔
اس فلم کا پہلا ٹیزر گزشتہ ماہ 27 تاریخ کو سامنے آیا تھا جس کو دیکھ کر انداز ہوا تھا کہ یہ فلم ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو شادی کا خواہشمند ہے۔
اب اس نئے ٹیزر میں بتایا گیا کہ ہر ایک ہی شادی کرنا چاہتا ہے مگر ہر ایک کو اس کا موقع نہیں ملتا کیونکہ لوڈ (دولت) شادی سے جڑا ہوتا ہے۔
یہ ایک رومانوی اور سماجی ڈرامے پر مشتمل فلم ہے جس کی ٹیگ لائن ہے ‘ شادی ایک ایڈونچر کی طرح ہے، جیسے کسی جنگ میں جانا’۔
فلم کے ڈائریکٹر نے شوٹنگ سے قبل ڈان امیجز سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ لوڈ ویڈنگ ان کی دیگر فلموں سے بالکل مختلف ہوگی کیونکہ اس کی کہانی اور موضوع منفرد ہے۔
ویسے تو ٹیزر سے زیادہ اندازہ لگانا ممکن نہیں، مگر اس ٹیم کی سابقہ فلموں کو دیکھ کر اس کے حوالے سے دلچسپی ضرور بڑھ چکی ہے۔
یہ فلم عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہوگی اور اس کا مقابلہ ہمایوں سعید کی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 سے ہوگا، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فلم میں بھی فہد مصطفیٰ ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں۔