مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
انٹرا پارٹی الیکشن: ترجمان پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کردی
28-نومبر،2023
قوم نے چوروں کے لئے رچائے گئے تماشے سے اظہار لاتعلقی کر دیا

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی پریس کانفرنس خفت مٹانے کی کوشش ہے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ قوم نے چوروں کے لئے رچائے گئے تماشے سے اظہار لاتعلقی کر دیا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مجرم نوازشریف، مریم نواز ابوظہبی سے آ کر اڈیالہ پہنچ گئے، شہبازشریف چیئرنگ کراس پر بھنگڑوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔
انھوں نے کہا کہ شہبازشریف لالچ، دھمکیوں کے باوجود چار ہزارلوگ نہیں لاسکے، انھوں نے کل بڑے بھائی کو “نواز تیرے جانثار، سب فرار” کا پیغام دیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی گفتگو شکست کا یقین چھپانے کی کوشش ہے، ملک میں پہلی بار شفاف انتخابات کے آثار پیدا ہوئے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ شہبازشریف نےدھاندلی کا شورمچانا شروع کر دیا ہے، ایمپائرز سے مل کر کھیلنے والے میدان میں اترنے سے گھبرا رہے ہیں، العزیزیہ، فلیگ شپ ریفرنس میں شریفوں کا گھناؤنا چہرہ سامنے آئے گا۔