مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
ٹیکس چوری کے خاتمے کیلئے ایف بی آر نے شوگر انڈسٹری میں ٹیمیں تعینات کردیں
29-نومبر،2023
لیگی امیدواروں کے مقدمات میں تیزی دکھائی دی جا رہی ہے

لاہور: صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ قوم 25جولائی کو ان اوچھے ہتھکنڈوں کا ناکام بنائیں گے ، لیگی امیدواروں کے مقدمات میں تیزی دکھائی دی جا رہی ہے ۔
صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے حنیف عباسی کی عمر قید کی سزا پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ حنیف عباسی کے خلاف فیصلہ ناانصافی پر مبنی ہے ،نواز شریف ،مریم نواز کو بھی الیکشن سے قبل سزا سنائی گئی ہے تا کہ وہ الیکشن نہ لڑ سکے ،الیکشن سے پہلے آدھی رات کو عجلت میں فیصلہ سنانا ساری کہانی بیان کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔