جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

مجھے بالی ووڈ میں سری دیوی نے بڑا متاثر کیا

سری دیوی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ادھوری رہ گئی

اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ شوبز میں محنت کے ساتھ قسمت کا بھی عمل دخل ہوتا ہے ،میں پاکستان کی واحد اداکارہ ہوں جس نے کم عمری میں بالی ووڈ کے ساتھ پاکستان فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں بھی اداکاری کی اور مجھے خدا نے جس قدر شہرت عطا کی اسکا تصور میرے ذہن میں نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ اب تک میں پچاس سے زیادہ ڈرامہ سیریل میں کام کر چکی ہوں اور ابھی منزل کا حصول باقی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ میں سری دیوی نے بڑا متاثر کیا اور خواہش تھی کہ آگے بھی ان کے ساتھ فلموں میں کام کرتی مگر افسوس کہ انکے دنیا سے جانے کے بعد یہ خواہش ادھوری رہ گئی ۔

متعلقہ خبریں