مقبول خبریں
مجھے عمران خان اور ان کے کردار پر پورا بھروسہ ہے

کراچی : سابق کپتان اور لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ روز ان کے ہارس ٹریڈنگ کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، مجھے عمران خان اور ان کے کردار پر پورا بھروسہ ہے۔
یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جاوید میانداد نے کہا کہ ایک شخص نے نئے پاکستان کے لیے نعرہ لگایا اور بے انتہا محنت کی۔
نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کے خلاف جوڑ توڑ ہورہی ہے، عمران خان کے ساتھ20 سال رہا ہوں، ان کی میں ضمانت دیتا ہوں، میرے بچوں اورمیں نے بھی عمران خان کوووٹ دیا ہے۔
جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ میرے کل کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، غلط باتیں مجھ سے منسوب کی جارہی ہیں یہ مناسب نہیں، آپ کو پتا ہے کہ کون چور ہے اور کس نے پیسے کا استعمال کیا ہے، مجھےعمران خان اور ان کے کردار پر پورا بھروسہ ہے۔