مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
انٹرا پارٹی الیکشن: ترجمان پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کے دعوے کی تردید کردی
28-نومبر،2023
محکمہ موسمیات نے جمعرات اور جمعے کو پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے

کراچی: آئندہ دوروزکے دوران شہرقائد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اوردرمیانی بارش کاامکان ہے۔
کراچی میں گزشتہ کئی روز سے بادل چھائے ہوئے ہیں تاہم ہوا کی بندش سے حبس اورگرمی نے لوگوں کا جینا عذاب بنایا ہوا ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات اورجمعے کو پری مون سون بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ دوروزکے دوران شہرقائد میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی اوردرمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔
ماہرین کے مطابق کراچی کا موسم آج بھی ابرآلود رہے گا اورکہیں کہیں ہلکی بوندا باندی کا امکان ہے۔ کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔