مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
معاوضے سے زیادہ اہم میرے لیے میرا کام ہے

بولی وڈ جیسی فلمی انڈسٹری میں اداکاراؤں کو ہمیشہ ہی ایک دوسرے کے مدمقابل سمجھا جاتا رہا ہے، تاہم بدلتے دور کے ساتھ اب یہ خیال بھی کافی کافی حد تک تبدیل ہوچکا ہے، جس کی ایک مثال اداکارہ عالیہ بھٹ خود ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ ’جس وقت آپ کو اس بات پر یقین ہوجائے کہ کوئی چیز آپ کو ملنی چاہیے، تو مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب آپ اسے کنڑول کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اگر واقعی آپ کسی چیز کیے حقدار ہیں تو وہ آپ کو ضرور ملے گی‘۔25سالہ اداکارہ کے مطابق ’میں اپنے معاوضے کی وجہ سے کسی ایسی فلم میں کام کرنے سے انکار نہیں کروں گی جس کی کہانی مجھے پسند آئی ہو، میں کوئی دوسرا راستہ نکالنے کی کوشش کرتی ہوں، کیوں کہ معاوضے سے زیادہ اہم میرے لیے میراکام ہے۔