بدھ، 29-نومبر،2023
بدھ، 29-نومبر،2023

ممنون حسین کو عہدے سے ہٹا کر مجھے صدر پاکستان بنائیں، صدر ممنون حسین بھی صادق و امین نہیں رہے

اسلام آباد : وفاقی دالحکومت اسلام آباد میں ایک شہری نے عدالت عالیہ میں درخواست دائر کی ہے کہ ممنون حسین کو عہدے سے ہٹا کر مجھے صدر پاکستان بنائیں، صدر ممنون حسین بھی صادق و امین نہیں رہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری کی جانب سے صدر مملکت ممنون حسین کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر ممنون حسین بھی صادق و امین نہیں رہے، ممنون حسین کو عہدے سے ہٹا کر مجھے صدر پاکستان بنائیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے مطابق صدر پاکستان کا غیر جانبدار ہونا لازمی ہے، صدر ممنون حسین مسلم لیگ ن کے رہنما ہیں، صدر ممنون حسین نے کاغذات نامزدگی میں غلط بیان حلفی جمع کرایا۔

شہری کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ ممنون حسین آرٹیکل 62، 63 کے تحت نااہل ہوتے ہیں، عدالت ممنون حسین کا صدارت کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top