جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

میں نے میانوالی کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے اس لیے یہی سیٹ رکھوں گا

میں نے میانوالی کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے اس لیے یہی سیٹ رکھوں گا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں سے کامیاب ہوئے تھے تاہم اب انہوں نے ان میں سے میانوالی کی نشست رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان لاہور ، میانوالی ، کراچی ، بنوں اور اسلام آباد کی نشستوں سے کامیاب ہوئے تھے لیکن اب انہوں نے اپنی آبائی سیٹ میانوالی رکھنے کا فیصلہ کیاہے جبکہ وہ باقی چار نشستیں چھوڑ دیں گے ۔ عمران خان کا کہناتھا کہ میں نے میانوالی کے لوگوں سے وعدہ کیا ہے اس لیے یہی سیٹ رکھوں گا جبکہ عمران خان کو لاہور کی سیٹ رکھنے کا بھی مشورہ دیا گیا لیکن انہوں نے تجویز مسترد کر دی ۔

متعلقہ خبریں