مقبول خبریں
نقیب اللہ قتل؛ راؤ انوار کی ضمانت پر رہائی کیلئے درخواست دائر، فریقین سے جواب طلب

کراچی: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی درخواست ضمانت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔
جی نیوز کے مطابق سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے اپنے وکیل کی وساطت سے نقیب اللہ قتل کیس میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیس کے چالان جےآئی ٹی اورجیو فینسگ رپورٹ میں تضادہے، راؤانوار جائےوقوعہ پرموجود نہیں تھے، راؤانوار کی ضمانت منظور کی جائے۔ عدالت نے 14مئی کے لیے سرکاری وکیل کو نوٹس جاری کردیے۔