مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
نوازشریف نے ہوس اقتدارمیں ریاست کے خلاف بغاوت کی، پنجاب اسمبلی میں قراداد جمع

لاہور: پنجاب اسمبلی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت ٹرائل کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی۔
جی نیوزکے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرمیاں محمودالرشید کی جانب سے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف آرٹیکل (6) کے تحت ٹرائل کیلئے قرارداد جمع کرادی گئی۔
قرارداد کے متن کے مطابق نوازشریف کلبھوشن اورکشمیرمیں مظالم پرخاموش اورریاست کے خلاف زہراگل رہے ہیں، نوازشریف نے ہوس اقتدارمیں ریاست کے خلاف بغاوت کی اورملکی سالمیت پرحملے شروع کردیئے، نوازشریف کا درآمد شدہ بیانیہ پاکستان کوعالمی دباﺅمیں لانے کی مکروہ کوشش ہے۔
قرارداد میں مزید کہا گیا کہ نوازشریف دشمن عالمی طاقتوں کے آلہ کاربن کرملک میں انتشارکی فضا بنارہے ہیں، بھارت دانستہ طورپرعدم تعاون کرکے ممبئی حملہ کیس کے ٹرائل میں رکاوٹ رہا جب کہ ریاستی ادارے قابل احترام ہیں اور ملکی تحفظ کے ضامن ہیں جو اس ہرزہ سرائی کو مسترد کرتے ہیں۔