منگل، 5-دسمبر،2023
منگل، 5-دسمبر،2023

نوشہرہ;سیکورٹی فورس کی گاڑی پرخودکش حملے میں ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

نوشہرہ: کچہری روڈ پرخودکش دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
جی نیوزکے مطابق نوشہرہ میں کچہری روڈ پر دہشتگردوں کی جانب سے سیکیورٹی اہلکاروں کی گاڑی کو خودکش حملے میں نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 3 سیکورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
ڈی پی او ندیم بخاری کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکے سے فورسزکی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا ہے جہاں 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ مشتبہ افراد کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن بھی کیا جارہا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top