مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کا فوری طور پر اطلاق کردیا گیا ہے

اسلام آباد: نگراں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا اور اس کا اطلاق رات 12 بجے سے کردیا گیا ہے۔
حکومتی نوٹی فکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت اب 99 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں تین روپے 36 پیسے اضافہ کیا گیا ہے اور اس کی نئی قیمت 87.70 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 119.31 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 80.91 روپے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔