منگل، 5-دسمبر،2023
منگل، 5-دسمبر،2023

نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف اور شفاف انتخاب کے انعقاد میں ای سی پی کی مدد کرے

وفاقی حکومت کو انتخابی امیدوار کو درپیش خطرات سے آگاہ کیا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے بھی کم و بیش اسی طرح کا انتباہ جاری کیا

انہوں نے واضح کیا کہ آئین کی رو سے نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ صاف اور شفاف انتخاب کے انعقاد میں ای سی پی کی مدد کرے
سابق سینیٹ چیئرمین نے کہا کہ ’ای سی پی نے پہلے واضح نہیں کیا تھا کہ آرمی کو کن شرائط کے تحت پولنگ اسٹیشن پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے طلب کیا جائےگا‘۔
س دوران تمام سیاسی جماعتوں نے حالیہ پرتشدد واقعات پر اور احتجاج کے دوران اپنے تحفظات کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ای سی پی اور نگراں حکومت شرپسند عناصر کو روکنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائے۔

علاوہ ازیں اس امر پر اتفاق رائے ہے کہ تمام ’تشدد پر مشتمل سیاست‘ کی ہر سطح پر حوصلہ شکنی اور قابل مذمت ہے۔

اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مشاہد اللہ خان نے الزام عائد کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سیاسی ماحول میں ’انتشار‘ کو پروان چڑھایا، پی ٹی آئی کی قیادت نے اپنے سیاسی ورکرز کو سیکھایا ہے کہ سیاسی حریف کو ’دشمن‘ تصور کیا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top