مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
پاکستان میں اب بھی پولیو وائرس کا موجود ہونا لمحہ فکریہ ہے: نگراں وزیراعظم
6-دسمبر،2023
وانی کپور فلم ’شمشیرہ‘ میں رنبیر کیساتھ جلوہ گرہوں گی

ممبئی: بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرہ‘ میں خوبرو اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
بالی ووڈ خوبرو اداکارہ وانی کپور اپنی منفرد اور متاثر کن اداکاری سے اب تک یش راج کی فلم ’شدھ دیسی رومانس‘ ، بے فکرے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور آج کل ٹائیگر شروف اور ہریتھیک روشن کی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کا نام ابھی تک فائنل نہیں کیا گیا جب کہ وہ اب یش راج کے بینر تلے بننے والی فلم ’شمشیرہ میں ’رنبیر کپور کے مد مقابل جلوہ گر ہوں گی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ وانی کپور کو بالی ووڈ چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی فلم ’شمشیرہ ‘ میں مرکزی کردار کے لئے کاسٹ کرلیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق اداکارہ نے خود سوشل میڈیا پر بھی کی۔