-
اسلام آباد: ووٹرز کی تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین کو خط لکھ دیا۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نادرا حکام نے ووٹرز کا ڈیٹا غیر متعلقہ افراد کو جاری کیا اور اس اقدام کے باعث ڈیٹا الیکشن کمیشن پہنچنے سے پہلے ہی غیر متعلقہ افراد کے پاس پہنچ گیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ معاہدے کے تحت نادرا ووٹرز کا ڈیٹا کسی سے شیئر نہیں کرسکتا اور نادرا نے ایسا کر کے الیکشن کمیشن کے ساتھ معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
الیکشن کمیشن نے چیئرمین نادرا سے مطالبہ کیا کہ ڈیٹا جاری کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی
previous post