منگل، 5-دسمبر،2023
منگل، 5-دسمبر،2023

پاکستان سے شکست کے بعد آسٹریلیا تیسرے نمبر پر چلی گئی

پاکستان نے سہ ملکی سیریز میں آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دے کر ناصرف ہار کا بدلہ لے لیا ہے بلکہ ٹی 20 رینکنگ میں بھی آسٹریلیا کو تیسرے نمبر پر ’پھینک‘ دیا ہے۔سہ ملکی سیریز میں آج پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان میچ کھیلا گیا جس میں پاکستان نے تمام شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 45 رنز سے شکست دی۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹی 20 رینکنگ کی شکل ہی بدل دی
پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر ٹی 20 رینکنگ کی شکل ہی بدل دی

اس میچ میں شکست کے ساتھ ہی ٹی 20 رینکنگ میں پاکستان نے پہلی پوزیشن 131 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن بھی مضبوط کر لی ہے جبکہ آسٹریلیا اس شکست کے بعد تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے اور بھارت کو دوسری پوزیشن مل گئی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آج جاری ہونے والی تازہ رینکنگ کے مطابق پاکستان 131 پوائنٹس کیساتھ پہلے اور بھارت 125 پوائنٹس کیساتھ دوسرے جبکہ آسٹریلیا 124 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبرپر پہنچ گئی ہے۔ اس فہرست میں انگلینڈ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، جنوبی افریقہ چھٹے، ویسٹ انڈیز ساتویں، افغانستان آٹھویں، سری لنکا نوویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top