مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
پاکستان میں اب بھی پولیو وائرس کا موجود ہونا لمحہ فکریہ ہے: نگراں وزیراعظم
6-دسمبر،2023
پنجاب حکومت کا متحرک لیگی قیادت کو نظربند کرنے کا فیصلہ
لاہور : نگران پنجاب حکومت نے ن لیگ کی سینئرقیادت کو نظر بند کرنے کافیصلہ کر لیا۔ نگران وزیرداخلہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ لیگی قیادت کہاں ہے سب معلو م کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب حکومت کا امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں متحرک لیگی قیادت کو نظر بند کرنے کی تجویز دی گئی ۔ نگران وزیرداخلہ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ لیگی قیادت کہاں ہے سب معلو م کیا جائے۔اجلاس میں ن لیگ کے رہنما ریاض ملک ،بلال یاسین،سعد رفیق، میاں مرغوب،خواجہ عمران،روحیل اصغر،سیف الملوک اور وحید عالم کی نظربندی کافیصلہ کیا گیا ہے جبکہ لیگی رہنماﺅں کی نظربندی کے لئے نگران وزیراعلیٰ سے حتمی منظوری لی جائےگی۔