مقبول خبریں
تازہ ترین خبریں
اسلام آباد میں بیٹھے بابو خود کام کرتے ہیں نہ کسی کو کرنے دیتے ہیں: بلاول
1-دسمبر،2023
پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو کی نااہلی برقرار

لاڑکانہ: سندھ ہائی کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کو نااہل قراردے دیا۔
سندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ نے پیپلزپارٹی کے رہنما نثارکھوڑو کی نااہلی سے متعلق سماعت کی، بینچ نے ایپلیٹ ٹربیونل کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے نثارکھوڑو کو نااہل قرار دے دیا۔ نثار کھوڑو کو بیوی اور بیٹی کے نام ظاہر نہ کرنے اور 167 ایکڑ زرعی زمین چھپانے پر ایپلیٹ ٹربیونل نے نا اہل قرار دیا تھا۔
واضح رہے کہ پی ایس 11 کے امیدوار نثارکھوڑو نے ایپلٹ ٹربیونل کے فیصلے کوسندھ ہائی کورٹ لاڑکانہ سرکٹ بینچ میں چیلنج کیا تھا۔