منگل، 5-دسمبر،2023
منگل، 5-دسمبر،2023

گلوکارہ فرحانہ ارشد نے لاہور میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا

گلوکارہ فرحانہ ارشد نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنی کے زیر اہتمام اپنے عہدیداروں اور انکی فیملیز کے لئے مقامی ہوٹل میں میوزیکل شو کا اہتمام کیا گیا

جس میں گلوکارہ فرحانہ ارشد نے اپنی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ۔ فرحانہ ارشد نے پنجابی اور اردو زبان میں گانے پیش کر کے حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی ۔گلوکارہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک پرفارم کرتی رہیں ۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں پورے ملک میں ہونے والے شوز میں پرفارم کررہی ہوں

جبکہ میں نے ایک نجی کالج کے گروپ کے ساتھ معاہدہ بھی کرر کھا ہے اور دیگر شوز کے ساتھ میں پنجاب کے مختلف شہروں میں کالجز کے شوز میں بھی مسلسل مصروف ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب فلموں کے لئے بھی گانے ریکارڈ کروائوں گی تاہم ابھی میں ان پراجیکٹس کا نام ظاہر نہیں کر سکتی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top