مقبول خبریں
انٹرٹینمنٹ
نا ہی اردو آتی ہے اور نہ انگریزی؛ اداکارہ شازیل شوکت پرمداحوں کی کڑی تنقید
29-نومبر،2023
ہم ان قوتوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جنہیں پر امن پاکستان برداشت نہیں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز خودکش دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور کی شہادت پر تعزیت اور اظہار مذمت کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار ہارون بلور کی شہادت پر بلور خاندان اور اے این پی سے اظہار تعزیت کیا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ان قوتوں کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں جنہیں پر امن پاکستان برداشت نہیں، ہم پر امن اور مستحکم پاکستان کے لیے کوشاں ہیں۔
آرمی چیف نے ہارون بلور اور اے این پی کے کارکنوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو عدم استحکام سے دو چارکرنے والی قوتوں سے لڑ رہے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقہ یکہ توت میں عوامی نیشنل پارٹی کی انتخابی مہم کے دوران خودکش دھماکہ ہوا تھا جس میں صوبائی امیدوار ہارون بلور سمیت 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔